عنوان: "میں عرب ہوں، لیکن عرب مجھ میں نہیں اور میں ہند میں نہیں، لیکن ہند مجھ میں ہے" حدیث کی تحقیق(8031-No)

سوال: میں عرب ہوں، لیکن عرب مجھ میں نہیں اور میں ہند میں نہیں، لیکن ہند مجھ میں ہے۔ براہ کرم اس حدیث کی تحقیق فرمادیں۔

جواب: یہ حدیث صحیح یاضعیف کسی بھی حالت میں تلاش بسیار کے باوجود نہیں ملی ، البتہ اس کا دوسرا حصہ
أَنَا مِنَ الْعَرَبِ ، وَلَيْسَ الأَعْرَابُ مِنِّي ۔
( ترجمہ
میں عرب میں سے ہوں اور عرب مجھ سے نہیں۔) یہ بعض کتابوں میں موجود ہے، لیکن یہ موضوع (من گھڑت ) ہے۔
علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرمایا:لَيْسَ هَذَا مِنْ كَلامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہیں۔( الفوائد الموضوعةفی الاحادیث الموضوعة للشیخ مرعی بن یوسف المقدسی:ص121,ط، دارالوراق،ریاض)
علامہ رشید رضا نے مجلۃ المنار میں اس روایت کو من گھڑت اور بے اصل قرار دیا ہے۔
لا يصح شيء من ألفاظ هذا الحديث بل هو موضوع مختلق على النبي صلى الله عليه وسلم۔(مجلةالمنار:900/16)
یہ روایت من گھڑت ہے، لہذا اس دوسری روایت کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا اور اس روایت کا پھیلانا درست نہیں ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 138 Jul 19, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.