سوال:
السلام علیکم،
اگر مسجد کے مائیک سے جماعت کی نماز کی آواز گھر تک آئے، تو گھر پر عورتیں اسکی اقتداءا میں نماز پڑھ سکتی ہیں ؟
جواب: مسجد سے ملحق یا متصل جگہ پر امام کی اقتداء اس وقت درست ہے، جب دو صف سے زیادہ فاصلہ نہ ہو، جبکہ گھر اور مسجد میں عموماً اس سے زیادہ فاصلہ ہوتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں گھر کی خواتین کا مسجد کے امام کے ساتھ اتصال نہ ہونے کی وجہ سے اقتداء درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (584/1، ط: دار الفکر)
(ويمنع من الاقتداء)۔۔۔(طريق تجري فيه عجلة) آلة يجرها الثور (أو نهر تجري فيه السفن) ولو زورقا ولو في المسجد (أو خلاء) أي فضاء (في الصحراء) أو في مسجد كبير جدا كمسجد القدس (يسع صفين) فأكثر إلا إذا اتصلت الصفوف فيصح مطلقا، كأن قام في الطريق ثلاثة، وكذا اثنان عند الثاني لا واحد اتفاقا
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی