عنوان: "جس نے صبح کے وقت عجوہ کی سات کھجوریں کھا لیں، اس کو رات تک زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا پائیں گے" حدیث کی تحقیق وتشریح(8134-No)

سوال: مندرجہ ذیل حدیث کی وضاحت فرمادیں: حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے صبح کے وقت عجوہ کی سات کھجوریں کھا لیں، اس کو رات تک زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا پائیں گے۔(صحيح البخاري: رقم الحديث: 5436)

جواب: جی ہاں! سوال میں مذکور حدیث صحیح ہے، جو کہ حدیث کی مشہور کتاب "صحیح بخاری" میں موجود ہے، ذیل میں اس حدیث کو مکمل سند، متن، ترجمہ اور مختصر تشریح کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے:
5436- حدثنا علي حدثنا مروان أخبرنا هاشم أخبرنا عامر بن سعد عن أبيه رضي الله عنه قال قال النبي صلى الله عليه وسلم: "من اصطبح كل يوم تمرات عجوة، لم يضره سم ولا سحر ذلك اليوم إلى الليل".
ومن طريق إسحاق بن منصور أخبرنا أبو أسامة...عن سعد رضي الله عنه، بلفظ الحديث السابق، وفيه: "من تصبح سبع تمرات عجوة"
.
(صحيح البخاري: كتاب الطب، باب الدواء بالعجوة للسحر: رقم الحديث: 5436)
ترجمہ:
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے صبح کے وقت عجوہ کی سات کھجوریں کھا لیں، اس کو رات تک زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا پائیں گے۔
محدثین نے اس حدیث مبارک کی تشریح میں فرمایا ہے:
عجوہ کھجور کے استعمال سے متعلق دو باتیں ہیں:
۱- صبح کو کھانا ( نہار منہ کھانا )
۲- سات عدد کھانا
اگرچہ نہار منہ کھانا میں صبح کے علاوہ کسی اور وقت کا ذکر نہیں ہے، تاہم چونکہ حدیث شریف میں صبح کے وقت کھانے کا ذکر ہے، اس وقت عموما لوگ نہار منہ ہوتے ہیں، اسی پر قیاس کرتے ہوئے اگر کوئی شخص شام کو نہار منہ کھالے، مثلاً: روزہ دار عجوہ کھجور سے افطار کرے، تو عجوہ کی خاصیت حاصل ہو سکتی ہے، البتہ سات کا عدد توقیفی ہے( اس میں قیاس کا دخل نہیں ہے)، کیونکہ بعض اعداد کی اپنی ایک خصوصیت ہوتی ہے، جو اللہ تعالی کو معلوم ہے۔
(ماخذہ : کشف الباری شرح صحیح البخاری)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 507 Aug 06, 2021
ajwa khajoor ki fazeelat say mutalliq hadees ki tehqeeq o tashreeh

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.