عنوان: یارسول الله انظر حالنا یا حبیب الله اسمع قالنا" اشعار پڑھنے والے کے پیچھے نماز کا حکم (8172-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ اگر امام صاحب نماز پڑھانے کے بعد اجتماعی دعا میں ان الفاظ میں دعا کرے " یا رسول اللہ انظر حالنا۔اننی فی بحر ھم مغرق۔ یاحبیب الالہ خذبیدی ۔فسھل یا الھی کل صعب۔یا حبیب اللہ اسمع قالنا ۔خذیدی سھل لنا اشکالنا ۔ مالعجزی سواک مستندی۔ بحرمتہ سید الابرار سھل" ان الفاظ میں واضح شرک کا شبہ ہو رہا ہے تو کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے یا نماز واجب الاعادہ ہے؟

جواب: مذکورہ اشعار کے معانی میں تاویل ہوسکتی ہے، مگر بظاہر ان اشعار سے شرک کا وہم اور شائبہ ہوتا ہے، لہذا اگر کوئی شخص کسی صحیح تاویل کے بغیر، ان اشعار کو شرکیہ عقیدہ رکھتے ہوئے پڑھتا ہے، تو ایسے شخص کے پیچھے نماز کسی صورت میں جائز نہیں ہے۔
لیکن اگر کوئی ان اشعار میں شرکیہ معانی کے علاوہ کوئی صحیح تاویل کرتا ہے، تو اس کے پیچھے جماعت سے نماز پڑھنا تنہا نماز پڑھنے سے بہتر ہے، کیونکہ جماعت سے نماز پڑھنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (229/4، ط: دار الفکر)
(و) اعلم أنه (لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن أو كان في كفره خلاف، ولو) كان ذلك (رواية ضعيفة) كما حرره في البحر، وعزاه في الأشباه إلى الصغرى. وفي الدرر وغيرها: إذا كان في المسألة وجوه توجب الكفر وواحد يمنعه فعلى المفتي الميل لما يمنعه، ثم لو نيته ذلك فمسلم وإلا لم ينفعه حمل المفتي على خلافه

الدر المختار: (559/1، ط: دار الفکر)
(ويكره)....(امامة عبد)....(ومبتدع) أي صاحب بدعة وهي اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول لا بمعاندة بل بنوع شبهة وكل من كان من قبلتنا (لا يكفر بها)....(وإن) أنكر بعض ما علم من الدين ضرورة (كفر بها)....(فلا يصح الاقتداء به أصلا)

الدر المختار مع رد المحتار: (562/1، ط: دار الفکر)
وفي النهر عن المحيط: صلى خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة....الخ
(قوله نال فضل الجماعة) أفاد أن الصلاة خلفهما أولى من الانفراد، لكن لا ينال كما ينال خلف تقي ورع لحديث «من صلى خلف عالم تقي فكأنما صلى خلف نبي»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2292 Aug 17, 2021
یارسول الله انظر حالنا یا حبیب الله اسمع قالنا"ashaar parhne walay kay pichy namaz ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.