عنوان: "تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور اہل ایمان کافر ہیں" کہنے والے کا حکم(108213-No)

سوال: میں نے کہا تھا کہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور اہل ایمان کافروں کے اور طاغوت کے کافر ہیں، یعنی اس کا انکار کرتے ہیں، یہ جملے میں نے ایک بار سے زیادہ کہا ہے، کیا مجھ پر تجدید ایمان لازم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سوال میں ذکرکردہ جملے کہنے والے کا مطلب اگر یہ ہو کہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور اہل ایمان کافروں اور طاغوت کا انکار کرنے والے ہیں، یعنی ان کے افکار و نظریات کو نہیں مانتے ہیں، بلکہ اس کے مخالف ہیں اور کافر بمعنی انکار کرنے والا مراد لیا ہو، تو اس سے کفر لازم نہیں آتا ہے، لہذا تجدید ایمان و نکاح کی ضرورت نہیں ہے، البتہ مذکورہ جملے کے ظاہری الفاظ سے اس معنی کا سمجھ میں آنا عام آدمی کے لیے مشکل ہے اور متبادراََ اس سے غلط معنی کا وہم پیدا ہوتا ہے، اس لیے ایسے الفاظ کہنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔
الدلائل:


کما فی الصحاح :

الكُفْرُ: ضدُّ الإيمان. وقد كَفَرَ بالله كُفْراً. وجمع الكافِرِ كفار وكفرة وكفار أيضا، مثل جائع وجياع، ونائم نيام. وجمع الكافِرَةِ الكَوافِرُ. والكُفْرُ أيضاً: جُحودُ النعمةِ، وهو ضدُّ الشكر. وقد كَفَرَهُ كُفوراً وكُفْراناً. وقوله تعالى:(إنَّا بكُلٍّ كافِرون) *، أي جاحدون.

(ج:۲،ص:۸۰۷،ط: : دار العلم للملايين)

وفی الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ:

الكفر في اللغة : الستر ، يقال : كفر النعمة ، أي : غطاها ، مستعار من كفر الشيء : إذا غطاه ، وهو أصل الباب . والكفر نقيض الإيمان ، والكفر : كفر النعمة ، وهو نقيض الشكر ، وكفر النعمة وبالنعمة : جحدها ، وكفر بكذا تبرأ منه ، وفي التنزيل : { إني كفرت بما أشركتموني } ، ويقال : كفر بالصانع : نفاه وعطل ، وهو الدهري الملحد ، وكفره - بالتشديد : نسبه إلى الكفر ، وكفر عن يمينه : إذا فعل الكفارة ، وأكفرته إكفارا : جعلته كافرا .
والكفر شرعا : هو إنكار ما علم ضرورة أنه من دين محمد صلى الله عليه وسلم ، كإنكار وجود الصانع ، ونبوته عليه الصلاة والسلام ، وحرمة الزنا ونحو ذلك

(ج:۳۵،ص:۱۴،ط:وزارۃ الاوقاف والشئون الاسلامیۃ)

وفی الاشباہ والنظائرلابن نجیم:

وأما الكفر فيشترط له النية لقولهم: إن كفر المكره غير صحيح

(ٍص:۱۸،ط:دارالکتب العلمیۃ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com