عنوان: قیامت میں سب سے پہلے کس چیز کا سوال ہوگا؟(824-No)

سوال: سوال یہ ہے کہ انسان سے سب سے پہلا سوال نماز کے متعلق ہوگا یا میاں بیوی کے آپس میں سلوک کرنے کے بارے میں ہوگا؟

جواب: احادیث مبارکہ میں دو چیزوں کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے، جن کے بارے میں قیامت کے دن سب سے پہلے سوال ہوگا:(۱) نماز (۲) ناحق خون۔
اس کا مطلب محدثین کرام نے یہ ذکر کیا ہے کہ حقوق اللہ میں سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال ہوگا اور حقوق العباد میں سب پہلے ناحق خون (قتل) کے بارے میں سوال کیا جائےگا۔
باقی آپ نے جو شوہر اور بیوی کے حوالے سے سوال پوچھاہے، اس کا ذکر تلاش کے باوجود احادیث مبارکہ میں نہیں ملا، البتہ حدیث شریف میں آتا ہے آپ ﷺ نے فرمایا:" تم میں سے ہر ایک نگراں ہے اور اس کے ماتحتوں کے متعلق اس سے سوال ہو گا، امام نگراں ہے اور اس سے سوال اس کی رعایا کے بارے میں ہو گا، مرد اپنے گھر کا نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا، عورت اپنے شوہر کے گھر کی نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا، خادم اپنے آقا کے مال کا نگراں ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا"۔(صحیح بخاری،حدیث نمبر:893)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابن ماجۃ: (458/1، ط: دار احیاء الکتب العربیۃ)
أخبرهم أني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " إن أول ما يحاسب به العبد المسلم يوم القيامة، الصلاة المكتوبة

سنن الکبری للنسائی: (417/3، ط: مؤسسۃ الرسالۃ)
عن أبي وائل، عن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أول ما يحاسب به العبد الصلاة وأول ما يقضى بين الناس في الدماء»

صحیح البخاری: (5/2، ط: دار طوق النجاۃ)
أن عبد الله بن عمر، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «كلكم راع، وكلكم مسئول عن رعيته، الإمام راع ومسئول عن رعيته، والرجل راع في أهله وهو مسئول عن رعيته، والمرأة راعية في بيت زوجها ومسئولة عن رعيتها، والخادم راع في مال سيده ومسئول عن رعيته»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3733 Feb 10, 2019
qaymat mein sab se phly kis cheez ka sawal ho ga?, about what asked first at the day of judgement

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.