سوال:
اگر کسی پر زکوۃ فرض نہیں ہو، پھر بھی وہ زکوۃ نکالتا ہے تو اسے زکوۃ ادا کرنے کا ثواب ملے گا یا صدقات خیرات ادا کرنے کا ثواب ملے گا؟ وضاحت فرمائیں۔
جواب: زکوٰۃ فرض نہ ہونے کے باوجود اگر کوئی شخص زکوٰۃ کی نیت سے پیسے نکالتا ہے، تو اس کو صدقہ وخیرات کرنے کا ثواب ملے گا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی