عنوان: کیا چمگادڑوں کا گھر میں ہونا گھر کی ویرانی کا سبب بنتا ہے؟(8269-No)

سوال: چمگادڑ کا گھر میں آنا اور گھونسلہ بنانا کیسا ہے؟ لوگ کہتے ہیں کہ گھر کے ویران ہونے کی علامت ہے، ہم نے بہت چمگادڑ مارے ہیں لیکن پھر بھی وہ گھر سے نہیں جاتے، براہ کرم آپ شرعی طور پر رہنمائی فرمادیں۔

جواب: اسلام حقائق اور صداقت پر مشتمل کامل اور مکمل دین ہے۔ توہمات، خرافات، بدشگونی اور مختلف چیزوں کی نحوست کے تصور سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس قسم کی توہم پرستی اور بدشگونی کا عقیدہ زمانہ جاہلیت میں رکھا جاتا تھا جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، لہذا مسلمانوں کو اس قسم کے توہمات اور خرافات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الایۃ: 102)
وَمَا هُمْ بِضَارِّيْنَ بِه مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ....الخ

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 5757، ط: دار الکتب العلمیۃ)
سمعت اباھریرۃ رضی اللہ عنہ یقول قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لاعدوی ولا طیرۃ ولاھامۃ ولاصفر وفرمن المجذوم کما تفر من الاسد۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1937 Aug 29, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.