عنوان: جینیز (Geniuse) 3 نامی کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری (Investment) کرنے کا حکم(8317-No)

سوال: مفتی صاحب ! جینیز (Geniuse) 3 کے نام سے ایک کمپنی ہے، جس میں میرے دوست نے کچھ انویسٹمنٹ کی ہے اور اچھا پروفٹ کمایا ہے، اس کمپنی کے بارے میں معلومات لینی ہےکہ اس میں کاروبار کرنا جاز ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ کسی کمپنی کے بارے میں محض دستاویزات اور قانونی تقاضے پورے ہونے کی بنیاد پر اس کے کاروبار کو جائز یا ناجائز نہیں کہا جاسکتا٬ جب تک اس کمپنی کے کام کرنے کا عملی طریقہ کار اور تفصیلات علم میں نہ ہوں٬ سوال میں جس کمپنی کا ذکر کیا گیا ہے٬ اس کا پورا عملی طریقہ کار ہمارے سامنے نہیں ہے٬ اس لئے اس بارے میں ہم کوئی شرعی رائے قائم نہیں کرسکتے۔
لہذا بہتر یہ ہے کہ آپ اس سلسلے میں کمپنی سے رابطہ کرکے ان سے معلومات لے لیں٬ اگر وہ شرعی اصولوں کے مطابق مستند علماء کرام کے زیر نگرانی کام کر رہے ہوں٬ تو پھر اس کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری (Investment) کی جاسکتی ہے٬ لیکن اگر ان کے پاس شرعی نگرانی کا نظام نہیں ہے٬ تو پھر ان کے کاروبار کی مکمل تفصیلات اور عملی طریقہ کار کو کسی مستند دارالافتاء کے سامنے رکھ ان سے شرعی رائے لیں٬ جب ان کے کاروبار کے شریعت کے مطابق (Shariah Compliant) ہونے پر اطمینان ہوجائے٬ تو پھر اس کمپنی میں سرمایہ کاری (Investment) کر سکتے ہیں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


Print Full Screen Views: 498 Sep 07, 2021
geniuse naami company ke / kay sath sarmaya kari / investment karney / karnay ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.