سوال:
حضرت! میزان میوچل فنڈ میں انویسٹ کرنا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جو غیر سودی بینک مستند علماء کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق اپنے معاملات سرانجام دے رہا ہو، ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہے٬ اور ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک فی الحال مستند علماء کرام کی نگرانی میں کام کر رہا ہے٬ اس لئے ان کے ساتھ میزان میوچل فنڈ وغیرہ کے تحت سرمایہ کاری (Investment) کرنے کی گنجائش ہے٬ تاہم وقتاً فوقتاً معلومات کرتے رہنا چاہئے، تاکہ بعد میں اگر خدانخواستہ بینک کی طرف سے علماء و مفتیان کرام کے بتائے ہوئے طریقہ سے انحراف سامنے آئے تو اس وقت کی صورتحال کا حکم معلوم ہوسکے۔
و اللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص، کراچی