عنوان: عورت کے لیے یوٹیوب چینل بنانا(8422-No)

سوال: میں اپنا ایک یوٹیوب چینل بنانا چاہتی ہوں، میری videos میں سامنے نہیں آؤں گی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی music چلاؤں گی بس میرے ہاتھ دکھیں گے ہاتھ دکھا سکتے ہیں یا نہیں یا پھر ہاتھوں پر دستانے پہن لینا بہتر ہے؟ اور یوٹیوب چینل پر عورت کا آواز ڈالنا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ پردے کا اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ عورت اپنے گھر میں ایسے رہے کہ اسے کوئی نامحرم نہ دیکھ سکے اور نہ بلاضرورت اس کی آواز سن سکے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کو ضرورت کی حالت درپیش نہیں اور ضروری اخراجات پورے ہو رہے ہیں تو یوٹیوب چینل بنانے سے احتراز کرنا چاہیے، لیکن اگر ایسی مجبوری ہے کہ کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں ہے اور اخراجات کے سلسلے میں دشواری کا سامنا ہے تو ایسی مجبوری کی حالت میں اگر فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو درج ذیل شرائط کی مکمل رعایت کے ساتھ یوٹیوب چینل بنانا حرام نہیں ہے:
پہلی شرط: چہرہ نظر نہ آئے۔
دوسری شرط: ویڈیوز میں کسی دوسرے شرعی منکر کا ارتکاب بھی لازم نہ آئے، مثلا میوزک وغیرہ نہ ہو۔
تیسری شرط: کوشش کریں کہ ہاتھوں پر دستانوں کا استعمال کریں۔
مذکورہ بالا شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے یوٹیوب چینل بنانے کی گنجائش ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

شرح النووي على مسلم: (212/13، دار إحياء التراث العربي)
(فأتى رجلا من الأنصار فقالت مرحبا وأهلا).... وفيه جواز ‌سماع ‌كلام ‌الأجنبية ومراجعتها الكلام للحاجة.

الدر المختار: (405/1، ط: دار الفکر)
(وللحرة) ولو خنثى (جميع بدنها) حتى شعرها النازل في الاصح (خلا ‌الوجه ‌والكفين) فظهر الكف عورة على المذهب (والقدمين) على المعتمد، وصوتها على الراجح.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 812 Sep 20, 2021
orat / aurat / zanana / lady k liye youtube chanel banana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.