سوال:
کیا میزان بینک کی "میزان کیش فنڈ" حلال پروڈکٹ ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جو غیر سودی بینک مستند علماء کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق اپنے معاملات سرانجام دے رہا ہو، ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہے٬ اور ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک فی الحال مستند علماء کرام کی نگرانی میں کام کر رہا ہے٬ اس لئے ان کے ساتھ میزان کیش فنڈ وغیرہ کے تحت سرمایہ کاری (Investment) کرنے کی گنجائش ہے٬ تاہم وقتاً فوقتاً معلومات کرتے رہنا چاہئے، تاکہ بعد میں اگر خدانخواستہ بینک کی طرف سے علماء و مفتیان کرام کے بتائے ہوئے طریقہ سے انحراف سامنے آئے٬ تو اس وقت کی صورتحال کا حکم معلوم ہوسکے۔
و اللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص، کراچی