سوال:
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے بیان کیا گیا ہے کہ پیغمبر خدا حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:" سیاہ پرچم خراسان سے (فوجیں لے کر) آئے گی، کوئی طاقت ان کو روکنے کے قابل نہیں ہوسکتی ہے اور وہ آخر میں القدوس (یروشلیم) تک پہنچ جائیں گے،الخ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب: جی ہاں ! یہ حدیث شریف "سنن ترمذی" میں موجود ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَخْرُجُ مِنْ خُرَاسَانَ رَايَاتٌ سُودٌ، لَا يَرُدُّهَا شَيْءٌ حَتَّى تُنْصَبَ بِإِيلِيَاءَ ۔
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خراسان سے سیاہ جھنڈے نکلیں گے انہیں کوئی نہیں روک سکے گا یہاں تک کہ انہیں بیت المقدس میں نصب کیاجائے گا۔( سنن ترمذی، حدیث نمبر :2269)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی