عنوان: کیا نمازی کے سامنے سے بچہ گزرے تو اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے؟ (8461-No)

سوال: میرا آپ سے سوال ہے کہ نماز کے دوران بچے سامنے آجاتے ہیں اور سجدے کی جگہ پر بیٹھ جاتے ہیں اور گھر میں کوئی دوسرا نہ ہو اور بچے بار بار ایسا کریں تو کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب: نمازی کے سامنے کسی بچے کے گزرنے یا آگے بیٹھ جانے کی وجہ سے نماز فاسد نہیں ہوتی، البتہ اس سے نمازی کی توجہ بٹ جاتی ہے، جس سے خشوع خضوع میں کمی واقع ہوتی ہے، اس ليے اگر ممکن ہو تو عمل كثير انجام دیئے بغیر اس بچے کو سامنے سے ہٹا دینا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داود: (رقم الحديث: 719، ط: دار الرسالة العالمية)

عن أبي سعيد، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "لا يقطع الصلاة شيء، وادرؤوا ما استطعتم فإنما هو شيطان".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 786 Sep 23, 2021
kia namazi k samne / samnay se / say bacha guzre to us say namaz fasid hojati hay?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.