سوال:
مفتی صاحب ! اگر کسی شخص کا رکوع میں وضو ٹوٹ جائے اور وہ وضو کرنے کے لیے چلا جائے، وضو کے بعد وہ باقی نماز رکوع سے بناء کرے گا یا رکوع کے بعد قومے سے بناء ادا کرے گا؟
جواب: اگر کسی شخص کا دوران نماز رکوع کی حالت میں وضو ٹوٹ جائے، تو وضو کرنے کے بعد وہ رکوع ہی سے دوبارہ نماز ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (505/1، ط: دار الفکر)
(قوله تتم بالرفع عند محمد) وعند أبي يوسف بالوضع؛ وثمرة الخلاف فيما لو أحدث وهو ساجد فذهب وتوضأ يعيد السجدة عند محمد....الخ
فتاویٰ محمودیة: (575/6، ط: ادارۃ الفاروق)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی