عنوان: نفاس کے بعد حیض آنے کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ مدت (8522-No)

سوال: مفتی صاحب! یہ بتائیں کہ نفاس کے کتنے عرصہ بعد حیض شروع ہوسکتا ہے؟

جواب: نفاس کے بعد حیض آنے سے پہلے کم سے کم پندرہ دن پاکی (طہر) کا وقفہ کا ہوتا ہے، اس سے پہلے حیض نہیں آسکتا، لیکن نفاس کے بعد حیض آنے میں زیادہ سے زیادہ کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ اس کی کوئی حد متعین نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (285/1، ط: دار الفکر)
(وَأَقَلُّ الطُّهْرِ) بَيْنَ الْحَيْضَتَيْنِ أَوْ النِّفَاسِ وَالْحَيْضِ (خَمْسَةَ عَشَرَ يَوْمًا) وَلَيَالِيهَا إجْمَاعًا (وَلَا حَدَّ لِأَكْثَرِهِ)، إنْ اسْتَغْرَقَ الْعُمُرَ (إلَّا عِنْدَ) الِاحْتِيَاجِ إلَى (نَصْبِ عَادَةٍ لَهَا إذَا اسْتَمَرَّ) بِهَا (الدَّمُ) فَيُحَدُّ لِأَجْلِ الْعِدَّةِ بِشَهْرَيْنِ بِهِ يُفْتَى۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 36 Oct 02, 2021
nifas k bad haiz aane ki kam se kam or ziada se ziada muddat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.