سوال:
مفتی صاحب ! کیا میزان بینک میں فکس ڈپازٹ کرواسکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ غیر سودی بینک سودی معاملات میں ملوث نہیں ہوتے، بلکہ ان کے معاملات مرابحہ، مضاربہ، مشارکہ اور اجارہ کے شرعی اصولوں کے تحت مستند مفتیان کرام کی زیرِ نگرانی چل رہے ہوتے ہیں، اور ان کے تمام عقود (Transactions) کی نگرانی باقاعدہ طور پر مستند مفتی حضرات کررہے ہوتے ہیں، اس لیے جن حضرات کو ان مفتی حضرات کی رائے پر اعتماد ہے، ان کے لیے غیر سودی بینک، جیسے میزان بینک وغیرہ سے معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی