سوال:
امام صاحب نے جنازہ سے پہلے بتایا کہ جنازہ میں دو فرض ہوتے ہیں، پھر اس کے بعد لائٹ چلی جانے کی وجہ سے آواز نہیں آسکی جس کی وجہ سے جنازہ کے فرائض کا معلوم نہیں ہوسکا۔ براہ کرم آپ نماز جنازہ کے فرائض بتادیں۔
جواب: نماز جنازہ میں دو چیزیں فرض ہیں:
(1) چار مرتبہ اللہ اکبر کہنا، ہر تکبیر ایک رکعت کے قائم مقام سمجھی جاتی ہے، یعنی جیسے ہر رکعت ضروری ہے، ویسے ہی ہرتکبیر ضروری ہے۔
(2) قیام، فرض و واجب نمازوں کی طرح نماز جنازہ میں بھی قیام فرض ہے، اور بغیر عذر اس کا چھوڑنا جائز نہیں۔ (تسہیل بہشتی زیور، 377/1، ط: کتاب گھر)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (209/2، ط: دار الفکر)
(وركنها) شيئان (التكبيرات) الأربع، فالأولى ركن أيضا لا شرط، فلذا لم يجز بناء أخرى عليها (والقيام) فلم تجز قاعدا بلا عذر.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی