عنوان: گارنٹی کی مدت زیادہ کرنے کی وجہ سے چیز کی قیمت میں اضافہ کرنے کا حکم(8587-No)

سوال: ایک شخص صوفہ بیچتا ہے اور ایک سال کی گارنٹی بھی دیتا ہے اور یہ بھی کہتا ہے کہ اگر 5000 روپے زیادہ دو گے، تو دو سال کی گارنٹی ہے۔ آیا اس طرح پیسے لے کر گارنٹی بڑھانا درست ہے یا نہیں؟

جواب: مذکورہ صورت میں باہمی رضامندی سے صوفے کی جو قیمت مقرر کی جائے٬ وہ درست ہے٬ نیز قیمت مقرر کرتے وقت مختلف وجوہات کے پیش نظر باہمی رضامندی سے قیمت میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے٬ لہذا گارنٹی کی مدت زیادہ ہونے کی بنیاد پر صوفے کی قیمت میں اضافہ کرنا شرعا درست ہے٬ بشرطیکہ گارنٹی کی مدت اور صوفے کی جو بھی قیمت مقرر کی جائے٬ وہ شروع میں ہی حتمی طور پر طے ہوجائے٬ ایک دفعہ قیمت طے ہوجانے کے بعد گارنٹی کی مدت بڑھاکر اس کے عوض قیمت میں اضافہ کرنا شرعا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتح القدیر: (447/6، ط: دار الفکر)
فان کون الثمن علی تقدیر النقد الفا و علی تقدیر النسیۃ الفین لیس فی معنی الربا الخ

فقہ البیوع: (501/1، ط: معارف القرآن)
۲٣۰_ الضمان الممدد (Extended warranty)
ولکن ھناک التزام آخر رائج فی السوق الیوم باسم "الضمان الممدد" (Extended warranty) وھو ان یمد البائع مدۃ تصلیح الجھاز من قبلہ فوق المدۃ المشروطۃ فی العقد لقاء عوض مالی زائد فمثلا: لو کانت المدۃ المشروطۃ فی العقد لتصلیح الجھاز من قبل البائع سنۃ٬ فان البائع یقول "ادفع لی کذا٬ فامدد المدۃ الی سنۃ أخری" فھذا لیس مما نحن فیہ الآن من مسألة البیع بالشرط٬ وانما ھو عقد مستقل من عقود الصیانۃ.

المبسوط للسرخسی: (13/8، ط: دار المعرفة)
وإذا عقد العقد علی أنہ إلی أجل کذا بکذا وبالنقد بکذا أو قال إلی شہر بکذا أو إلی شہرین بکذا فہو فاسد؛ لأنہ لم یعاطہ علی ثمن معلوم ولنہی النبی - صلی اللہ علیہ وسلم - عن شرطین فی بیع وہذا ہو تفسیر الشرطین فی بیع ومطلق النہی یوجب الفساد فی العقود الشرعیة وہذا إذا افترقا علی ہذا فإن کان یتراضیان بینہما ولم یتفرقا حتی قاطعہ علی ثمن معلوم، وأتما العقد علیہ فہو جائز؛ لأنہما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 789 Oct 11, 2021
guarantee ki mudat / muddat ziada karne / karney ki waja se / sey cheez ki qeemat me / mein izafa karne ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.