عنوان: کیا صدقہ میں بکرا ہی دینا ضروری ہے؟(863-No)

سوال: صدقہ میں بکرا دینے کا کوئی شرعی پہلو ہے یا یہ بدعت میں آتا ہے؟

جواب: عوام میں صدقہ کے بارے میں مشہور ہے کہ بکرا ہی صدقہ میں دیا جائے تو صدقہ ادا ہوتا ہے اور خاص طور پر کالا بکرا دینے سے بلائیں دور ہوتی ہیں اور یہ جان کے بدلے جان کا صدقہ ہے۔
واضح رہے کہ شریعت میں ان باتوں کا کوئی تصور موجود نہیں ہے، بلکہ یہ ہندوؤں کے اثرات اور ان کی تعلیمات کا نتیجہ ہے۔
شریعت میں صدقہ کا تصور یہ ہے کہ اللہ کی رضا کی خاطر اپنی مصیبتوں اور برائیوں کو ٹالنے یا کسی نعمت کے شکرانے کی خاطر کوئی چیز کسی کو دیکر اس کی ضرورت کو پورا کرنا، اب اگر اس کی ضرورت گوشت کی ہو تو اسے گوشت دیا جا سکتا ہے اور اگر اسے چاول، آٹا، چینی، لحاف، بستر یا رقم کی ضرورت ہو تو اسے یہ اشیاء دے کر اس کی ضرورت کو پورا کیا جائے تو یہ بھی صدقہ ہی کہلائے گا۔
دیکھا یہ گیا ہے کہ فقیر کی بنیادی ضرورت پوری نہیں ہورہی ہوتی اور اسے بکرے کا گوشت دیا جارہا ہوتا ہے، اس گوشت کے بجائے اگر اس کو رقم یا راشن دے دیا جائے تو کئی دن وہ اس سے اپنے گھر کا خرچ چلا سکتا ہے، لہذا معلوم ہوا کہ شریعت میں صرف عیدالاضحی کے موقع پر قربانی اور خون بہانے کا تصور ہے، اس کے علاوہ خون بہانے کا تصور اسلام میں نہیں ہے، بلکہ ضرورت اور احتیاج کو پورا کرنے کا تصور اسلام میں ہے، جس کو ہم صدقات کے ذریعے پورا کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (2056/3، ط: دار الفکر)
يستحب أن يتصد ق بما تيسر، ولا يستقله، ولا يمتنع من الصدقة به لقلته وحقارته، فإن قليل الخير كثير عند الله تعالى، وما قبله الله تعالى وبارك فيه، فليس هو بقليل (١)، قال الله تعالى: {فمن يعمل مثقال ذرة خيرا يره} [الزلزلة:٧/ ٩٩]، وفي الصحيحين عن عدي بن حاتم: «اتقوا النار ولو بشق تمرة» وفي الصحيحين أيضا عن أبي هريرة: «يا نساء المسلمات لا تحقرن جارة أن تهدي لجارتها ولو فرسن شاة» والفرسن من البعير والشاة كالحافر من غيرهما. وروى النسائي وابن خزيمة وابن حبان عن أبي هريرة: «سبق درهم مئة ألف درهم، فقال رجل: وكيف ذاك يا رسول الله؟ قال: رجل له مال كثير أخذ من عرضه - جانبه- مئة ألف درهم تصدق بها، ورجل ليس له إلا درهمان، فأخذ أحدهما، فتصدق به».

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 807 Feb 14, 2019
kia sadqa mai bakra hi dena zaroori hai?, is it necessary to give only a goat in sadaqa? Can anything other than a goat be given in sadaqa?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.