سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! کمپنی سے میڈیکل کی مد میں ٹی پی ایل انشورنس کمپنی کا تکافل اسکیم کا کارڈ جاری کیا جاتا ہے، آپریشن سے پہلے انشورنس کمپنی کا اپرول لیٹر بنواکر ہسپتال میں جمع کرانا ہوتا ہے، جس کے بعد مخصوص حد تک خرچ تکافل اسکیم کے تحت انشورنس کمپنی ادا کرتی ہے۔
تکافل کا طریقہ کار حکومت سے منظور شدہ ہوگا، مگر اندرونی طور پر کتنی احتیاط ہے؟ اس کا ہم کو علم نہیں ہوسکتا، جیسا کہ روایتی بینکوں کا اسلامی بینکاری کا شعبہ ہوتا ہے۔
ایسی صورت میں اس سہولت کا استعمال کیسا ہے؟
جواب: اگر یہ تکافل مستند مفتیان کرام کی زیر نگرانی کام کر رہا ہو، تو اس کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے اور آپ کے لئے اس تکافل اسکیم کو استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی، بشرطیکہ آپ اس حد تک تحقیق کریں کہ اس تکافل اسکیم کی نگرانی اور 'Auditng' کی ذمہ داری کن مفتیان کرام نے اٹھائی ہوئی ہے، اس کے لیے اس تکافل کمپنی سے
" Shariah Compliance Certificate"
طلب کرنا آپ کے لیے ضروری ہے، جو وہ آسانی سے مہیا کر دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی تبویب فتاوی دار العلوم کراتشی: رقم الفتوی: 54/1836
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی