سوال:
مفتی صاحب! مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے بہترین طریقہ کیا ہے؟
جواب: ایصال ثواب کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ جتنی توفیق ہو سکے، قرآن کریم پڑھ کر یا مخفی طور پر کچھ صدقہ و خیرات حسب استطاعت کر کے یا اور کوئی نفلی عمل کرکے اس کا ثواب مرحوم کو بخش دیا جائے، باقی اس کے علاوہ جتنے طریقے : مروجہ قرآن خوانی، تیجہ، چالیسواں، برسی اور نیاز وغیرہ ایصال ثواب کے سلسلے میں رائج ہیں، یہ سب بے اصل اور بدعت کے زمرے میں آتے ہیں، لہذا ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (240/2، ط: سعید)
یکره اتخاذ الضیافة من الطعام من أهل المیت؛ لأنه شرع في السرور لا في الشرور وهي بدعة مستقبحة، وقوله: ویکره اتخاذ الطعام في الیوم الأول والثالث وبعد الأسبوع، ونقل الطعام إلی القبرفي المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقرّآء للختم أو لقراء ة سورة الإنعام أوالإخلاص".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی