عنوان: "جو شخص بھی جمعہ کی رات میں سورۃ یس اور سورۃ الصافات کی تلاوت کرے" حدیث کی تحقیق اور حکم(8657-No)

سوال: کیا سورہ یس اور سورہ صافات کو جمعہ کے دن تلاوت کرنا حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟

جواب: جمعہ کی رات میں سورۃ یس اور سورۃ الصافات پڑھنے سے متعلق، جو حدیث بیان کی جاتی ہے، وہ درج ذیل ہے:
أَخْبَرَنَا أَبِي، أَخْبَرَنَا أَبُو الحَسَنِ الحَافِظُ، أَخْبَرَنَا أَبُو طَالِبٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ القَاسِمِ الأَدَمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ السَّجِسْتَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَامِرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَهْشَلِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ: «مَنْ قَرَأَ يس وَالصَّافَّاتِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، ثُمَّ سَأَلَ اللهَ، أَعْطَاهُ سُؤْلَهُ».
(مسند الفردوس للديلمي، كما في ذيل اللآلئ : ١/ ١١٨، رقم الحديث: (١٢٦) كتاب فضائل القرآن، مكتبة المعارف للنشر والتوزيع)

ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص بھی جمعہ کی رات میں سورۃ یس اور سورۃ الصافات کی تلاوت کرے اور پھر الله تعالیٰ سے اپنی حاجت مانگے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مانگی ہوئی حاجت اسے عطا فرمائیں گے۔
حدیث کا حکم
اس حدیث کو محدثین کرام نے "موضوع" (من گھڑت) قرار دیا ہے، لہذا اس روایت کو آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم کى طرف نسبت کرکے بیان کرنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

ذیل اللآلی للسیوطی: (رقم الحديث: 126، 118/1، مكتبة المعارف للنشر و التوزيع)
ذکر الحدیث وقال: نهشل كذاب.

و أقرہ الکنانی فی تنزيه الشريعة: (298/1، رقم الحديث: 41)

الفتح السماوي للمناوی: (رقم الحديث: 846، 958/3)
"قوله: من قرأ "والصافات" الخ. موضوع".
و قال الحافظ في: «نتائج الأفكار»(45/5) بعد أن ذكر الحديث: نهشل متروك، والضحاك عن ابن عباس منقطع.
فضائل القرآن لابن أبي داود كما في الدر المنثور: ( الصافات، 382/12 ، و فيه: «يوم الجمعة» بدل: «ليلة الجمعة»، وذكره أيضا في «جمع الجوامع» 798/9 (22800)، وقال: ابن أبي داود في فضائله، وابن النجار، عن ابن عباس، وهو واهٍ.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1465 Oct 25, 2021
jumma ki rat / raat me sura yaseen or / aur surah saaffaat parhne ki fazeelat se / sey mutalliq hadees ki tehqeeq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.