عنوان: مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی سنتیں کہاں ادا کرنی چاہئیں؟(8668-No)

سوال: مفتی صاحب ! مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی سنت کو مسجد کی حدود میں ادا کرنا لازم ہے یا دروازے سے باہر بھی ادا کرسکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ مسجد کا جو حصہ نماز کے لیے مخصوص ہے، اور جس حصہ پر مسجد کے احکام جاری ہوتے ہیں، (مثلاً: جنبی کا مسجد میں داخل نہ ہونا، اور معتکف کا بلاضرورت مسجد سے باہر قدم نہ رکھنا، وغیرہ) اس میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی سنتیں ادا کرنی چاہئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 713)
عن أبي حميد، أو عن أبي أسيد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا دخل أحدكم المسجد، فليقل: اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرج، فليقل: اللهم إني أسألك من فضلك ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1429 Oct 27, 2021
masjid me / may dakhil hone or nikalne ki sunatain kaha ada karni chahiyen?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.