سوال:
اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے اپنے موبائل نمبر پر لوڈ کروانے پر کچھ رقم اکاؤنٹ میں بطورِ بونس ملتی ہے تو کیا یہ رقم سود کے زمرے میں آتی ہے ؟
جواب: اکاؤنٹ میں جمع کردہ رقم کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے اور قرض دے کر اس سے کسی بھی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے ، اس لئے اس قرض کے بدلے کمپنی کی طرف سے دیے جانے والے فری منٹس حاصل کرنا اور ان کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 279- 278)
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَo فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونo
الاشباہ و النظائر: (226/1، ط: دار الکتب العلمیہ)
کل قرض جر نفعا حرام۔
الدر المختار: (172/5، ط: دار الفکر)
(وعلته) أي علة تحريم الزيادة (القدر) المعهود بكيل أو وزن (مع الجنس فإن وجدا حرم الفضل) أي الزيادة (والنساء) بالمد التأخير فلم يجز بيع قفيز بر بقفيز منه متساويا وأحدهما نساء (وإن عدما) بكسر الدال من باب علم ابن مالك (حلا) كهروي بمرويين لعدم العلة فبقي على أصل الإباحة (وإن وجد أحدهما) أي القدر وحده أو الجنس (حل الفضل وحرم النساء) ولو مع التساوي
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی