سوال:
مفتی صاحب ! ایچ ٹی فاکس ٹریڈنگ (HTFOX trading) حلال ہے یا حرام؟
جواب: ہماری معلومات کے مطابق ایچ ٹی فاکس ٹریڈنگ (HTFOX trading) در اصل فیوچر اور آپشن ٹریڈنگ ایپلیکیشن ہے، یہ اسٹاک، فاریکس، کرپٹو، اور کموڈٹی وغیرہ میں مستقبل کے سودے (future trading) کرتی ہے٬ جوکہ شرعا درست نہیں ہے، نیز اس میں کچھ خریدنا یا بیچنا مقصود نہیں ہوتا، بلکہ یہ جوئے کی ایک شکل ہوتی ہے، اگر یہ معلومات درست ہیں، تو ان کا کاروبار جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب لازم ہے۔ لیکن اگر ان کا کاروبار اوپر ذکر کردہ طریقہ کار سے مختلف ہو٬ تو اس کی تفصیلات بتا کر دوبارہ شرعی حکم معلوم کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فقہ البیوع: (763،65/2، ط: معارف القرآن)
تجارة العملات عن طریق الفوریکس
وقد شاع فی عصرنا التجارۃ فی العملات عن "سوق العملات الخارجیة"........ وان ھذہ السوق لھا طرق مختلفة للتجارة٬ وان معظمہا تشتمل علی محظورات شرعیة......وکثیرا ما یبیع الانسان ما لایملکہ٬ ولا یقع التسلیم والتسلم فی کثیر من عملیات السوق٬ وانما یصفی الباعة والمشترون عملیاتہم بفروق الاسعار......ومن ھذہ الجہات فانہ لایجوز التعامل عن طریق سوق الفوریکس.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی