سوال:
مفتی صاحب ! میرے شوہر اپنا فریضہ حج ادا کر چکے ہیں، مجھ پر اب حج فرض ہوگیا ہے، اور میں اپنے بیٹے یا بھائی کے ساتھ حج پر جانا چاہتی ہوں، لیکن میرے شوہر حج پر جانے سے منع کررہے ہیں، کیا میں شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جا سکتی ہوں؟
جواب: اگر آپ پر حج فرض ہو گیا ہے، اور آپ اپنے کسی محرم کے ساتھ حج پر جانا چاہتی ہیں، تو آپ کے شوہر آپ کو فرض حج کی ادائیگی سے نہیں روک سکتے، اگر شوہر آپ کو حج فرض کی ادائیگی سے روکے، تو آپ شوہر کی اجازت کے بغیر بھی محرم کے ساتھ حج پر جا سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (465/2، ط: دار الفکر)
وليس لزوجها منعها عن حجة الإسلام
(قوله وليس لزوجها منعها) أي إذا كان معها محرم وإلا فله منعها كما يمنعها عن غير حجة الإسلام
فتاوی عثمانی: (203/2، ط: مکتبۃ معارف القرآن)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی