عنوان: استواء کا وقت اور اسکا دورانیہ(8676-No)

سوال: حضرت ! السلام علیکم، پوچھنا یہ ہے کہ زوال کا وقت کب سے کب تک ہوتا ہے؟

جواب: زوال دَر حقیقت سورج ڈھلنے کا نام ہے، اس سے پہلے استواء ہوتا ہے، اور استواء اس وقت کو کہا جاتا ہے، جب کسی بھی چیز کا سایہ مغربی جانب سے گھٹنا بند ہوجائے، ٹھیک استواء کے وقت نماز پڑھنا اور سجدہ تلاوت ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے، اس کو "نصف النہار" بھی کہا جاتا ہے، اس کے بعد زوال شروع ہوجاتا ہے، جو کہ ایک آنی چیز ہے، جس کا دورانیہ ایک منٹ سے بھی کم ہوتا ہے، زوال کے بعد کسی بھی چیز کا سایہ مشرق کی طرف بڑھنے لگتا ہے، اور اس کے بعد ظہر کا وقت شروع ہوجاتا ہے، البتہ احتیاط اس میں ہے کہ نماز استواء سے پانچ منٹ پہلے یا پانچ منٹ بعد پڑھی جائے۔
یاد رہے کہ استواء کا وقت موسم اور علاقے کے اعتبار سے بدلتا رہتا ہے، لہٰذا اس سلسلے میں اپنے علاقے کے کسی مستند "نقشہ اوقات صلاۃ" سے راہنمائی حاصل کرتے رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (52/1، ط: دار الفکر)
ثلاث ساعات لا تجوز فیھا المکتوبۃ و لا صلوۃ الجنازۃ و لا سجدۃ التلاوۃ، اذا طلعت الشمس حتی یرتفع، و عند الانتصاف الی ان تزول، و احمرارھا الی ان تغیب، الا عصر یومہ ذلک، فانہ یجوز ادائہ عند الغروب، ھکذا فی فتاوی قاضیخان۔

رد المحتار: (371/1، ط: سعید)
ولا یخفی أن زوال الشمس إنما هو عقیب انتصاف النهار بلا فصل، وفي هذا القدر من الزمان لا یمکن أداء صلاۃ فیه، فلعل المراد أنه لا تجوز الصلاۃ بحیث یقع جزء منها فی هذا الزمان، أو المراد بالنہار هو النهار الشرعي وهو من أول طلوع الصبح إلی غروب الشمس، وعلیٰ هذا یکون نصف النهار قبل الزوال بزمان یعتد به.

المحيط البرهاني: (273/1، ط: دار الكتب العلمية)
وقد قيل: في معرفة ذلك أن يغرز خشبة مستوية في أرض مستوية قبل زوال الشمس، ويحط في ضلع ظلها علامة، فإن كان الظل يقصر عن العلامة فاعلم بأن الشمس لم تزل؛ لأن ظل الأشياء يقصر إلى زوال الشمس. وإن كان الظل يطول ويجاوز الخط، فاعلم بأن الشمس قد زالت، وإن امتنع الظل عن القصر ولم يأخذ في الطول، فهذا هو وقت الزوال وهو الظل الأصلي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 917 Oct 28, 2021
estawa / istiwa / estiwa ka waqt or uska dorania

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.