سوال:
مفتی صاحب ! اگر کوئی نماز نہیں پڑھتا تو کیا اس کا مال اور روزی حرام ہوتی ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیں
جواب: مسلمان کا جان بوجھ کر نماز چھوڑنا بہت بڑا گناہ ہے، قرآن وحدیث میں ایسے شخص کے بارے میں بہت سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، لیکن اگر اس نے مال کمانے کے لیے شرعاً جائز طریقہ اختیار کیا ہو تو محض اس کے نماز چھوڑنے کی وجہ سے اس کے مال اور کمائی کو حرام قرار نہیں دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الماعون، الآیۃ: 4- 5)
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَo الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَo
المعجم الأوسط للطبراني: (رقم الحدیث: 3348)
قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من ترک الصلاۃ متعمداً فقد کفر جہاراً۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی