سوال:
آن لائن بینکنگ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب: آن لائن بینکنگ سسٹم (بینک کی ویب سائٹ اور ایپ وغیرہ) کے ذریعے عام طور پر وہی معاملات (Transactions) سر انجام دیئے جاتے ہیں٬ جو عملی طور پر کسی بینک میں جاکر ہوتے ہیں٬ اس لئے آن لائن بینکنگ کا الگ سے کوئی شرعی حکم نہیں ہے٬ بلکہ جس بینک سے جو سہولیات اور فوائد (Benefits) حاصل کرنا شرعا جائز ہیں٬ وہی سہولیات اور فوائد اس کے آن لائن سسٹم کے ذریعے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں٬ اور جو سہولیات بینک سے لینا جائز نہیں ہے٬ آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی وہ معاملات ناجائز ہونگے۔
اس کے علاوہ اگر آپ نے آن لائن بینکنگ کی کسی خاص صورت کے بارے میں پوچھنا ہو٬ تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال پوچھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرۃ، الآیة: 275)
أحل اﷲ البیع وحرم الربوا....الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی