عنوان: اسلام میں اخلاقیات میں کیا کیا چیزیں منع ہیں؟(8718-No)

سوال: اسلام میں اخلاقیات میں کیا کیا چیزیں منع ہیں؟

جواب: دین اسلام کے بنیادی طور پر پانچ شعبے (عقائد٬ عبادات٬ معاملات٬ معاشرت اور اخلاقیات) ہیں٬ اخلاقیات شریعت کا بہت اہم حصہ ہے۔
اخلاقیات سے مراد یہ ہے کہ انسان اچھے اخلاق (اخلاق حسنہ) اختیار کرتے ہوئے برے اخلاق (اخلاق رذیلہ) سے بچنے کا اہتمام کرے٬ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی اخلاق حسنہ کا کامل ترین نمونہ تھی٬ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے برے اخلاق سے بچنے کی تعلیم ارشاد فرمائی٬ چانچہ ہر وہ اخلاقی برائی جس سے قرآن وسنت میں بچنے کی تاکید کی گئی ہے٬ ان کو اختیار کرنا شرعا ممنوع ہے۔
اس طرح کے امور کی فہرست خاصی طویل ہے٬ ذیل میں بطور مثال چند اخلاق رذیلہ کے نام ذکر کئے جارہے ہیں٬ جیسے: جھوٹ٬ خیانت٬ دھوکہ دہی٬ وعدہ خلافی٬ بہتان تراشی٬ بدگمانی٬ غیبت٬ گالم گلوچ٬ حسد٬ بغض اور کینہ وغیرہ٬ یہ وہ اخلاق رذیلہ ہیں٬ جن کو قرآن و سنت میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الحجرات، الآیة: 12)
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا....الخ

صحیح البخاری: (باب علامۃ المنافق، رقم الحدیث: 33، ط: دار الکتب العلمیۃ)
عن أبي هريرة، عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: آية المنافق ثلاث: إذاحدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان.

صحیح مسلم: (باب قول النبی من غشنا، رقم الحدیث: 283)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 994 Nov 06, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.