عنوان: رکوع سجدے میں تین مرتبہ تسبیحات پڑھنا سنت ہے(875-No)

سوال: حضرت رکوع اور سجدہ میں سبحان ربی العظیم اور سبحان ربی الاعلی ایک ایک بار پڑھنے سے بھی نماز ہو جاتی ہے یا تین تین بار پڑھنا فرض ہے؟
میں نے کسی سے سنا ہے کہ ایک ایک بار پڑھنا فرض ہے اور نماز ادا ہو جاتی ہے اور باقی کے دو بار پڑھنا سنت ہے۔

جواب: واضح رہے کہ رکوع اور سجدہ میں ایک مرتبہ ''سبحان ربی العظیم'' یا ''سبحان ربی الاعلی'' کہنے کی مقدار ٹھہرنا واجب ہے اور تین مرتبہ ''سبحان ربی العظیم'' یا ''سبحان ربی الاعلی'' پڑھنا سنت ہے، لہذا اگر کوئی شخص رکوع اور سجدے میں ایک مرتبہ "سبحان ربی العظیم" کہنے کی مقدار ٹھہرا رہا اور ایک مرتبہ بھی تسبیح نہیں پڑھی، تو نماز ہوجائے گی، البتہ رکوع سجدے میں تین مرتبہ تسبیح نہ پڑھنا سنت کے خلاف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (494/1، ط: دار الفکر)
والحاصل أن في تثليث التسبيح في الركوع والسجود ثلاثة أقوال عندنا، أرجحها من حيث الدليل الوجوب تخريجا على القواعد المذهبية، فينبغي اعتماده كما اعتمد ابن الهمام ومن تبعه رواية وجوب القومة والجلسة والطمأنينة فيهما كما مر. وأما من حيث الرواية فالأرجح السنية لأنها المصرح بها في مشاهير الكتب، وصرحوا بأنه يكره أن ينقص عن الثلاث

الفتاوی الھندیۃ: (74/1، ط: دار الفکر)
ويقول في ركوعه: سبحان ربي العظيم ثلاثا وذلك أدناه فلو ترك التسبيح أصلا أو أتى به مرة واحدة يجوز ويكره۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ويقول في سجوده سبحان ربي الأعلى ثلاثا وذلك أدناه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4514 Feb 16, 2019
rukoo sejday/sajday mein 3/teen martabah tasbeehat/tasbihaat parhna sunnat/sunnah/masnoon hay?, is it masnoon/sunnah/sunnat to recite tasbeehat/tasbihaat 3 times in the rukoo and sejdah/sajdah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.