سوال:
السلام علیکم،امید ہے تمام احباب خیریت، صحت، عافیت اور ایمان کے ساتھ ہوں گے۔
مفتی صاحب !پاک قطر تکافل کے صحت تکافل پروگرام میں ایک شق یہ بھی شامل ہے کہ فرد کے انتقال کر جانے پر فرد کے لواحقین کو ایک رقم دی جائے گی، دنیاوی اعتبار سے یہ رقم زندگی کے بیمہ سے ملتی جلتی ہے، تاہم بیمہ کی رقم لاکھوں میں ہوتی ہے، جبکہ تکافل پروگرام کے تحت ملنے والی رقم ایک لاکھ تک ہوتی ہے، ملنے والی اس رقم کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب: ہماری معلومات کے مطابق پاک قطر تکافل شرعی بنیادوں پر قائم ہے، اور جید علماء کرام کی زیر نگرانی مصروف عمل ہے، لہذا جب تک یہ ادارہ معتبر علماء کرام کی زیر نگرانی کام کرتا رہے، اس وقت تک اس کے ذریعے تکافل کے معاملات کرنا جائز ہیں۔
نیز تکافل پالیسی ہولڈر کی وفات کے بعد لواحقین کو وقف فنڈ سے بطورِ تعاون جو رقم دی جاتی ہے، شرعاًاس کا لینا درست ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی