عنوان: دبئی اسلامک بینک میں فکس ڈپازٹ کروانا (8775-No)

سوال: مفتی صاحب ! میرا سوال یہ ہے کہ بینک دبئی اسلامی پاکستان میں فکسڈ ڈپازٹ کرنے کی صورت میں حاصل ہونے والا نفع حلال ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ غیر سودی بینک سودی معاملات میں ملوث نہیں ہوتے، بلکہ ان کے معاملات مرابحہ، مضاربہ، مشارکہ اور اجارہ کے شرعی اصولوں کے تحت مستند مفتیان کرام کی زیرِ نگرانی چل رہے ہوتے ہیں، اور ان کے تمام عقود (Transactions) کی نگرانی باقاعدہ طور پر مستند مفتی حضرات کررہے ہوتے ہیں، اس لیے جن حضرات کو ان مفتی حضرات کی رائے پر اعتماد ہے، ان کے لیے غیر سودی بینک، جیسے دبئی اسلامی بینک وغیرہ سے معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 960 Nov 15, 2021
dubai islamic bank may / mein fix deposit karwana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.