عنوان: ٹیپ ریکارڈر سے قرآن سننا افضل ہے یا ذکر وتسبیحات کرنا؟(108837-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت مفتی صاحب ! قرآن مجید کی تلاوت ٹیپ رکارڈر سے سننا زیادہ افضل ہے یا تسبیح پڑھنا زیادہ افضل ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ خیرا

جواب: قرآن کریم کی تلاوت سننا اور ذکر و اذکار کرنا دونوں ہی ثواب کا باعث ہیں، البتہ یہ واضح رہے کہ ان دونوں میں سے جو بھی کام کیا جائے، اسکا اہتمام خشوع وخضوع، یکسوئی اور آداب کی رعایت کے ساتھ ہو، لہذا آپ کو چاہیے کہ دن کا کچھ وقت ذکر و اذکار کے لئے فارغ کریں، البتہ اگر آپ کو ذکر واذکار کے لئے وقت نہیں ملتا، تو آپ تلاوتِ قرآن سن سکتے ہیں، لیکن کسی دوسرے کام میں مشغول ہوکر محض ٹیپ ریکارڈر پر تلاوت لگا دینا، اور اسے یکسوئی سے نہ سننا قرآن کریم کے آداب کے خلاف ہے، لہذا اس سے بچنا چاہیے ۔

دلائل:




القرآن الکریم:(سورۃالاعراف،الایۃ:204)
وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوْا لَه وَأَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ o

الھندیۃ:(316/5)
لا يقرأ جهرا عند المشتغلين بالأعمال ومن حرمة القرآن أن لا يقرأ في الأسواق، وفي موضع اللغو كذا في القنية.

الھندیۃ:(316/5)
أن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 141

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2022.