عنوان: دکان وغیرہ پر چوکیدار (guard) فراہم کرکے اس کی ضمانت کے بدلے ہر ماہ فیس لینے کا شرعی حکم(8850-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! عرض ہے کہ ایک صاحب لوگوں کو اپنی دکانوں وغیرہ کے لیے گارڈ یا چوکیدار فراہم کرنے کا ضمنی کام کرتے ہیں،
طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ یہ اپنی جان پہچان سے کوئی گارڈ تلاش کرکے اسے مالک کی طرف سے مقرر کردہ تنخواہ وغیرہ بتاکر دکاندار کے حوالے کردیتے ہیں، اس کے بعد ہر ماہ کی تنخواہ وغیرہ دکاندار خود گارڈ کو دیتے ہیں۔
یہ صاحب گارڈ کی مستقل ذمہ داری لیتے ہیں کہ اگر خدا نخواستہ یہ کوئی نقصان وغیرہ پہنچا کر فرار ہوگیا تو اس کو تلاش کرکے دکان دار کے حوالے کریں گے اور اس کے لیے گارڈ کی آئی ڈی کارڈ کی کاپی وغیرہ یہ خود اپنے پاس رکھتے ہیں، اب شروع میں گارڈ کا بندوبست کرنا اور پھر اس کی مستقل ذمہ داری لینے کا یہ ہر ماہ دکاندار سے ایک فکس کمیشن لیتے ہیں۔
تو کیا ان کا ہر ماہ فکس کمیشن لینا درست ہے؟
جزاک اللہ خیرا

جواب: دکان وغیرہ پر چوکیدار (guard) فراہم کرنے کے عوض دکاندار سے طے شدہ فیس وصول کرنا شرعا درست ہے، جہاں تک اس کی وجہ سے ہر ماہ کمیشن وصول کرنے کا تعلق ہے، تو اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ محض چوکیدار کی ضمانت قبول کرنے کے عوض ہر ماہ کمیشن وصول کرنا شرعا درست نہیں ہے، کیونکہ محض ضمانت (کفالت) پر اجرت لینا جائز نہیں ہے۔
البتہ اگر چوکیدار فراہم کرنے کے بعد ہر مہینے اس سے متعلق عملی طور پر کچھ کام بھی کرنے پڑتے ہوں، تو ان کاموں کے عوض اجرت وصول کی جاسکتی ہے، بشرطیکہ کام کی نوعیت اور اجرت متعین اور معلوم ہو، تاکہ بعد میں نزاع کا باعث نہ بنے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المبسوط للسرخسی: (32/20، ط: دار المعرفۃ)
ولو کفل رجل عن رجل بمال علی ان یجعل لہ جعلا، فالجعل باطل ھکذا روی عن ابراھیم وھذا لانہ رشوۃ والرشوۃ حرام فان الطالب لیس یستوجب بھذہ الکفالۃ زیادۃ مال فلا یجوز ان یجب علیہ عوض بمقابلتہ ولکن الضمان جائز اذا لم یشترط الجعل لہ.

الدر المختار: (6/5، ط: دار الفکر)
وشرطہا کون الأجرۃ والمنفعۃ معلومتین

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 832 Nov 27, 2021
dokan / shop waghaira per / par chokidar / guard faraham karke / karkey us ki zamanat ke / kay badlay her / har mah / mahine / month fees lene ka sharai / sharae hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.