عنوان: نعت رسول ﷺ پڑھنے کا حکم (8900-No)

سوال: معلوم یہ کرنا ہے کہ نعت پڑھنا کیسا ہے؟ کیا حضور ﷺ کی محبت میں نعتیہ اشعار پڑھنے کو باعث ثواب کہا جاسکتا ہے یا نعت پڑھنا بدعت ہے؟
ایک شخص یہ کہتا ہے کہ اگر حضور ﷺ سے محبت ہے تو درود شریف پڑھو، نعت پڑھنے کی ضرورت نہیں، کیا اس شخص کا یہ کہنا ٹھیک ہے؟ ازراہ کرم مذکورہ مسئلہ سے متعلق جواب عنایت فرماکر شکوک و شبہات دور فرمائیں۔

جواب: نعت کسى کى تعریف اور توصیف بیان کرنے کو کہتے ہیں اور ہمارے عرف میں "نعت " ان مدحیہ اشعار کو کہا جاتا ہے جن میں سرورِ کائنات جنابِ نبی کریم ﷺکے اوصاف و کمالات اور آپ ﷺ کى سیرت طیبہ کا تذکرہ ہو۔ بلاشبہ آپ ﷺ کے اوصاف و مناقب کا ذکر کرنا باعثِ نزولِ رحمت ہے، خود نبی اکرم ﷺ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ان کا نعتیہ کلام سننے کے لیے مسجد نبوى میں منبر رکھوایا کرتے تھے، لہذا نعت پڑھنا نہ صرف جائز، بلکہ باعثِ نزولِ رحمت بھی ہے۔
نیز نعت پڑھنے کے دوران آنحضرت ﷺ کا ذکرِ مبارک کئى مرتبہ آتا ہے، جس کی وجہ سے درود شریف پڑھنے کى بھى توفیق مل جاتى ہے، گویا کہ نعت پڑھنا اور اس کا سننا درود شریف پڑھنے کا بھی ایک ذریعہ ہے، لہذا اس کو ناجائز یا بدعت کہنا صحیح نہیں ہے۔
البتہ نعت پڑھنے میں جو مروّجہ خرافات و بدعات پائی جاتی ہیں، مثلاً: شرکیہ اشعار یا گانوں کی طرز پر نعتیں پڑھنا یا اس کے ساتھ ساز وغیرہ لگانا، ان سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (باب ما جاء في إنشاد الشعر، رقم الحديث: 2846، ط: دار الغرب الإسلامی)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى الفَزَارِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالاَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ لِحَسَّانَ مِنْبَرًا فِي الْمَسْجِدِ، يَقُومُ عَلَيْهِ قَائِمًا يُفَاخِرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَتْ: يُنَافِحُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَقُولُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ يُؤَيِّدُ حَسَّانَ بِرُوحِ القُدُسِ مَا يُفَاخِرُ، أَوْ يُنَافِحُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
وقال: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَهُوَ حَدِيثُ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ.

واللہ تعالى اعلم بالصواب
دارالإفتاء الإخلاص،کراچى

Print Full Screen Views: 2025 Dec 10, 2021
naat e Rasool salalaho alihe wasallam parhne ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.