عنوان: قالین پر ننگے پاؤں چلنا، بیٹھنا اور نماز پڑھنا(8902-No)

سوال: ایک مسئلہ کا جواب مطلوب ہے کہ قالین والے کمرے میں یا کسی اور کمرے میں جہاں لوگ نیچے بیٹھتے ہوں، اگر کوئی جوتوں سمیت چلتا ہو، اور وہ جوتے کبھی بیت الخلاء میں بھی استعمال ہوتے ہوں تو کیا پھر اس کمرے میں ننگے پاؤں چلنے والا یا نیچے بیٹھنے والا ناپاکی کی زد میں آئے گا یا نہیں؟ نیز کیا ایسی جگہ نماز پڑھنا درست ہوگا یا نہیں؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر جوتے نجس نہ ہوں یا نجس تو ہوں، لیکن خشک ہوں، اور قالین اور فرش بھی خشک ہو اور اس پر جوتوں سمیت چلنے سے نجاست کا اثر قالین یا فرش پر منتقل نہ ہوتا ہو تو اس صورت میں وہ قالین یا فرش نجس نہیں ہوتا ہے، اور اگر جوتوں پر تر نجاست ہو یا نجس جوتے تو خشک ہوں، لیکن قالین یا فرش گیلا ہو تو اس صورت میں قالین یا فرش نجس ہوجاتا ہے۔
نجس فرش یا قالین اگر خشک ہو تو اس پر ننگے پاؤں چلنے اور بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ جسم کا جو حصہ زمین سے لگ رہا ہو، وہ خشک ہو اور کپڑے بھی گیلے نہ ہوں، ایسے خشک قالین پر جائے نماز یا موٹا کپڑا بچھا کر نماز پڑھنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشية الطحطاوي: (ص: 158، ط: دار الكتب العلمية)
ولو ابتل فراش أو تراب نجسا" وكان ابتلالهما "من عرق نائم" عليهما "أو" كان من "بلل قدم وظهر أثر النجاسة" وهو طعم أو لون أو ريح "في البدن والقدم تنجسا" لوجودها بالأثر "وإلا" أي وإن لم يظهر أثرها فيهما "فلا" ينجسان.
"كما لا ينجس ثوب جاف طاهر لف في ثوب نجس رطب لا ينعصر الرطب لو عصر" لعدم انفصال جرم النجاسة إليه. واختلف المشايخ فيما لو كان الثوب الجاف الطاهر بحيث لو عصر لا يقطر فذكر الحلواني أنه لا ينجس في الأصح وفيه نظر لأن كثيرا من النجاسة يتشربه الجاف ولا يقطر بالعصر كما هو مشاهد عند ابتداء غسله فلا يكون المنفصل إليه مجرد نداوة إلا إذا كان النجس لا يقطر بالعصر فيتعين أن يفتى بخلاف ما صحح الحلواني "ولا ينجس ثوب رطب بنشره على أرض نجسة" ببول أو سرقين لكونها "يابسة فتندت" الأرض "منه" أي من الثوب الرطب ولم يظهر أثرها فيه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 993 Dec 11, 2021
farsh / farash per / par nange pao / paon chalna,bethna or namaz parhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.