سوال:
مفتی صاحب ! MAERSK نامی ایک کمپنی ہے، اس کمپنی میں ریچارج کرنا ہوتا ہے اور ریچارج کی ابتدا تین سو سے ہوتی ہے اور انتہا ایک لاکھ پر ہے، جب اس میں ریچارج مکمل ہوجاتا ہے، تو اس ایپ کے والٹ میں پیسے جمع ہو جاتے ہیں، تو اس پیسوں کے عوض 365 دن یعنی ایک سال کنٹینر کرایہ پر ہمیں دیاجاتا ہے، ہر دن اس کنٹینر کے عوض ہمیں رقم دی جاتی ہے، جو ہم نے کرایہ پے لیا ہے، اور اس میں Invite کا بھی پیسہ دیا جاتا ہے، اور لیول مکمل ہونے پر ہر مہینہ اسکا الگ سے پیسہ دیا جاتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس میں سرمایہ کاری کرنا درست ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جب تک کسی کمپنی کے کاروبار کا مکمل طریقہ کار٬ کمپنی کی قانونی حیثیت اور اس کے تمام پراجیکٹس کی مکمل تفصیلات ہمارے علم میں نہ ہوں٬ تو اس سے متعلق کوئی شرعی رائے نہیں دی جاسکتی٬ نیز کسی کمپنی کے ایک معاملے (Transaction) کو دیکھ کر اس کے مکمل کاروبار کے بارے میں جواز یا عدم جواز کا حکم نہیں لگایا جاسکتا.
اس لئے بہتر ہے کہ آپ اس کمپنی کی اول تا آخر مکمل تفصیلات حاصل کرکے جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی سے باقاعدہ تحریری فتوی کے ذریعے شرعی حکم معلوم کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی