عنوان: زچگی کے وقت مریم بوٹی کے استعمال کا حکم(8998-No)

سوال: معلوم یہ کرنا ہے کہ ایک بات پھیلی ہوئی ہے کہ وضع حمل کے دوران مریم بوٹی نامی پودے کی شاخ کو پانی میں بھگونے سے وضع حمل میں آسانی ہوتی ہے اور اس سے متعلق یہ عقیدہ رکھا جاتا ہے کہ یہ اس درخت کی شاخ ہے، جس کے پاس بی بی مریم رہیں تھیں، بہت سے حاجی صاحبان سعودیہ سے واپسی پر اپنے ساتھ مریم بوٹی لے کے آتے ہیں۔ کیا اس بات کی کوئی شرعی حیثیت موجود ہے؟

جواب: "مریم بوٹی" مدینہ منورہ میں جبل احد کے مقام پر پائی جاتی ہے، اسے "پنجہ بوٹی" بھی کہا جاتا ہے، اس بوٹی کے بارے میں عوام میں یہ بات مشہور ہے کہ اس بوٹی کے استعمال سے زچگی میں آسانی ہوتی ہے۔ اس بوٹی کی نسبت حضرت مریم کی طرف کی جاتی ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کے وقت انہوں نے اس بوٹی کو استعمال کیا تھا، لیکن یہ بے اصل اور من گھڑت بات ہے، اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، لہذا حضرت مریم کی طرف اس بوٹی کی نسبت کرنا درست نہیں ہے، البتہ اگر کوئی اس بوٹی کو محض تجربہ کی بنیاد پر اسباب کے درجے میں بطورِ علاج استعمال کرے تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مرقاۃ المفاتیح: (345/8، ط: دار الکتب العلمیۃ)
قال النووي فيه إشارة إلى استحباب الدواء وهو مذهب السلف وعامة الخلف وإلى رد من أنكر التداوي فقال كل شيء بقضاء وقدر فلا حاجة إلى التداوي وحجة الجمهور هذه الأحاديث واعتقدوا أن الله تعالى هو الفاعل وإن التداوي أيضا من قدر الله تعالى وهذا كالأمر بالدعاء وبقتال الكفار ومجانبة الإلقاء باليد إلى التهلكة مع أن الأجل لا يتأخر والمقادير لا تتغير اه وحاصله أن رعاية الأسباب بالتداوي لا تنافي التوكل كما لا ينافيه دفع الجوع بالأكل وقمع العطش بالشرب.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4473 Dec 28, 2021
maryam botey / boty ke / kay estimal k hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.