عنوان: گناه سے منع کرنے پر تلخ کلامی کرنا(9037-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی گناہ کا کام کر رہا ہو اور اسے کوئی دوسرا شخص منع کرے، جس کے جواب میں وہ یہ کہہ دے کہ "میری مرضی جو چاہے کروں، میری قبر خراب ہوگی، تمہیں اس سے کیا؟" کیا اس طرح کے جملے کفریہ کلمات میں آتے ہیں؟

جواب: اگر مذکورہ الفاظ استہزاءً یا گناہ کو حلال سمجھتے ہوئے کہے اور وہ گناہ ایسا ہو جس کی حرمت نص قطعی اور یقینی ‏دلیل سے ثابت ہو تو یہ کفریہ کلمات ہیں، ایسی صورت میں توبہ کرکے ایمان اور نکاح کی تجدید کرنا لازم ہے، لیکن اگر گناہ کو حرام ‏سمجھتے ہوئے محض جواباً یہ جملے کہے ہوں تو اگرچہ یہ کفر نہیں ہوگا، لیکن گناہ پر اصرار ضرور ہے، اس لیے ‏اس قسم کے الفاظ سے ہمیشہ کے لیے اجتناب کرنا اور توبہ و استغفار کرنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بريقة محمودية في شرح طريقة محمدية وشريعة نبوية: (2 / 391، ط: موقع الاسلام)
إذا اعتقده حلالا، وهو حرام إن حراما لغيره كمال الغير لا يكفر باعتقاد الحل ‏، وإن لعينه فإن بدليل قطعي يكفر ، وإن بالآحاد لا وعن تاج الدين الكبير ‏هذا التفصيل للعالم أما في حق الجاهل فإن ثبت بقطعي كفر مطلقا لعل هذا ‏مرجع ما في تبيين المحارم اعتقاد الحلال الثابت بقطعي حرمته واعتقاد الحرام ‏الثابت بقطعي حله كفر عند بعض وعند آخر في الحرام لغيره لا واستحلال ‏المعصية كبيرة أو صغيرة أو بقطعي يكفر كاستهانتها وتخفيفها ومن استخف ‏بالمسجد أو بنحوه مما يعظم في الشرع كفر‎.‎

شرح المقاصد في علم الكلام: (2 / 270، ط: دار المعارف النعمانية)‏
وأما استحلال المعصية بمعنى اعتقاد حلها فكفر صغيرة كانت أو كبيرة وكذا ‏الاستهانة بها بمعنى عدها هينة ترتكب من غير مبالاة وتجري مجرى المباحات ولا ‏خفاء في أن المراد ما يثبت بقطعي‎.‎

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالافتاء الإخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 560 Jan 05, 2022
gunah se / say mana karne / karney per / par "me / mein kar raha hon,mere qabar kharab hogi"alfaz

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.