عنوان: مصلّٰے کے باہر اتصال صفوف کا حکم(904-No)

سوال: السلام علیکم!
دفتر کی عمارت کے گراؤنڈ فلور کا ایک ہال مصلے کے طور پر مختص ہے، جگہ بھر جانے پر باہر پوری راہداری (کوریڈور) میں صفیں بنتی ہیں۔ مگر ہال اور اس کے درمیان پائیدان اور راہ گزر چھوڑنے سے کچھ فاصلہ ہوجاتا ہے، اس صورت میں باہر والوں کی نماز ہوجائے گی ؟

جواب: مصلّٰے کی حدود سے باہر صحن یا راستہ میں نماز کے صحیح ہونے کے لیے صفوں کا متصل ہونا ضروری ہے۔ صفوں کے اتصال کے بغیر امام کی اقتداء صحیح نہیں ہوگی۔
اتصال سے مراد یہ ہے کہ صفوف کے درمیان دو صفوں کے برابر یا اس سے زیادہ فاصلہ نہ ہو، البتہ اگر دیوار حائل ہو اور امام کے انتقالات (ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہونے) سے مقتدی باخبر رہیں، تو ان مقتدیوں کی نماز درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (585/1، ط: دار الفکر)
(ويمنع من الاقتداء) صف من النساء بلا حائل قدر ذراع أو ارتفاعهن قدر قامة الرجل مفتاح السعادة أو (طريق تجري فيه عجلة) آلة يجرها الثور (أو نهر تجري فيه السفن) ولو زورقا ولو في المسجد (أو خلاء) أي فضاء (في الصحراء) أو في مسجد كبير جدا كمسجد القدس (يسع صفين) فأكثر إلا إذا اتصلت الصفوف فيصح مطلقا، كأن قام في الطريق ثلاثة، وكذا اثنان عند الثاني لا واحد اتفاقا لأنه لكراهة صلاته صار وجوده. كعدمه في حق من خلفه.
(والحائل لا يمنع) الاقتداء (إن لم يشتبه حال إمامه) بسماع أو رؤية

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1982 Feb 19, 2019
Musallay kay bahar Ittesal e safoof ka hukm, bahir, baher, Ruling on connecting the order of rows outside the designated place of musalla (prayer area)

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.