عنوان: جھوٹی تہمت لگانے والے کی سزا(9055-No)

سوال: میرے بھانجے نے مجھ پر جھوٹی تهمت لگائی اور قرآن اٹھا کر قسم کھائی اور مجھ سے بھی کھلوائی اور یہ کہا کہ جھوٹے کا برا حشر ہو،
کیا جھوٹے پر واقعی عذاب نازل ہوگا اور سچے کی سچائی ثابت دنیا کے سامنے آئے گی؟ نیز جھوٹ اور قرآن اٹھانے کی کیا سزا جھوٹے کو ملے گی؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔

جواب: کسی مسلمان پر بہتان باندھنا، اور اس پر جھوٹی تہمت لگانا گناہ کبیرہ اور حرام ہے، ایسا کرنے پر قرآن وسنت میں سخت وعیدیں نازل ہوئی ہیں، سورۃ النور میں اللہ تعالیٰ نے ایسا کرنے والوں کو ملعون قرار دیا ہے، اور آخرت میں سخت عذاب کی وعید سنائی ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"یاد رکھو کہ جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی مسلمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں، ان پر دنیا اور آخرت میں پھٹکار پڑچکی ہے، اور ان کو اس دن زبردست عذاب ہوگا" (سورۃ النور، رقم الآیۃ:23)
اسی طرح جھوٹی قسم کھانا مستقل گناہ کبیرہ ہے، اس طرح کی قسم کو شریعت میں "یمینِ غموس" کہتے ہیں کہ اس کا کھانے والا پورا کا پورا گناہ میں ڈھوب جاتا ہے۔
اسلام میں اگر کوئی شخص کسی پر تہمت لگانے کے بعد اسے گواہوں سے ثابت نہ کرسکے، تو اس پر قاضی "حدِ قذف" جاری کرتا ہے، اور آئندہ ایسے شخص کی گواہی قبول نہیں کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النور، رقم الآیۃ: 4)
وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَo

و قوله تعالیٰ: (النور، رقم الآیۃ:23)
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡغٰفِلٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ لُعِنُوۡا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌۙo

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 6675)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا النَّضْرُ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا فِرَاسٌ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ الْكَبَائِرُ:‏‏‏‏ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَتْلُ النَّفْسِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْيَمِينُ الْغَمُوسُ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2600 Jan 07, 2022
jhoti tohmat lagane / laganey waley ki saza

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.