سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میت کے جسم پر زخم ہے اور اس سے خون اس قدر نکل رہا ہے کہ روئی یا دوسری چیز سے روکنا ممکن نہیں، کیا ایسی صورت میں medical stitches لگانا جائز ہے؟
جواب: اگر میت کا خون روئی رکھنے سے بھی نہ رک رہا ہو، تو اس صورت میں خون نکلنے کی جگہ پر روئی رکھنے کے ساتھ ساتھ اس جگہ پر اچھی طرح پٹی باندھ دی جائے، ایسا کرنے سے خون رک جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (198/2، ط: دار الفکر، بیروت)
"و لا بأس بجعل القطن علی وجھہ و فی مخارقہ کدبر و قبل و اذن و فم".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی