سوال:
ہر سافٹ ویئر کے انسٹال کرنے پر ایک تفصیلی ایگریمنٹ ہوتا ہے، جس کو ok کرنے پر سافٹ ویئر چلتا ہے، اس کو ok تو کر دیا جاتا ہے، پر اس پر عمل نہیں کیا جاتا، اس پر کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ ایگریمنٹ (agreement) پر رضامندی کا اظہار (Ok) کرنے کے بعد اس کی جائز شرائط کی خلاف ورزی کرنا معاہدہ کو توڑنا ہے، لہذا ایسا کرنے کی صورت میں معاہدہ کی خلاف ورزی کا گناہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الإسراء، الایۃ: 34)
وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۖ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًاo
صحیح البخاری: (16/1، ط: دار طوق النجاۃ)
عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان"
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی