عنوان: تیز ہوائیں چلنے کے وقت کی دعا(9093-No)

سوال: مفتی صاحب ! تیز ہوائیں چلنے کے وقت کی دعا بتادیں۔

جواب: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب تیز ہوائیں چلتی تو رسول اللہ صلی الله عليه وسلم یہ دعا پڑھتے:
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا ، وَخَيْرَ مَا فِيهَا ، وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا ، وَشَرِّ مَا فِيهَا ، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ
ترجمہ:
" اے اللہ ! میں آپ سے اس ہوا کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں، جو اس میں ہے اور اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں، جسے دے کر یہ بھیجی گئی ہے۔
اور اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں، اس ہوا کے شر سے اور پناہ چاہتا ہوں، اس شر سے جو اس میں ہے اور پناہ چاہتا ہوں، اس شر سے جسے دے کر یہ بھیجی گئی ہے"۔
(صحیح مسلم، حدیث نمبر: 2085)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 2085)
و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ يُحَدِّثُنَا عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَصَفَتْ الرِّيحُ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ قَالَتْ وَإِذَا تَخَيَّلَتْ السَّمَاءُ تَغَيَّرَ لَوْنُهُ وَخَرَجَ وَدَخَلَ وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ فَإِذَا مَطَرَتْ سُرِّيَ عَنْهُ فَعَرَفْتُ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لَعَلَّهُ يَا عَائِشَةُ كَمَا قَالَ قَوْمُ عَادٍ فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا)الاحقاف:24)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1522 Jan 12, 2022
tez hawain chalne / chalney k / kay waqt ki dua

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.