سوال:
مسجد میں امام مسجد کی قبر بنانا کیسا ہے، اور بننے کے بعد اس کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: واضح رہے کہ جو جگہ مسجد کے لئے وقف ہو، اس میں مصالح مسجد کے علاوہ کسی بھی قسم کا تصرف کرنا جائز نہیں ہے، لہذا مسجد کے لئے وقف شدہ زمین میں تدفین کرنا شرعًا ناجائز ہے۔
البتہ اگر مسجد کے قریب کوئی خاص جگہ مردوں کو دفن کرنے کے لئے بنائی گئی ہے، تو وہاں مردوں کو دفن کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
موسوعة الفقه الاسلامي: (دفن الميت، 781/2، ط: بيت الأفكار الدولية)
"حكم دفن الميت في المسجد:
السنة دفن المسلم في المقبرة، و يحرم دفن الميت في المسجد، وإذا دُفن المسلم في المسجد فإنه ينبش ويدفن في المقبرة."
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی