سوال:
محترم مفتی صاحب ! میں فتح محمد خان جالندھری کا ترجمہ پڑھتا ہوں، کیا یہ ٹھیک ہے؟
جواب: جی! فتح محمد خان جالندھری صاحب کا ترجمہ بھی پڑھ سکتے ہیں، لیکن اس سے بہتر اور آسان ترجمہ مفتی تقی عثمانی صاحب کا "آسان ترجمہ قرآن" کے نام سے ہے، جس کو عوام الناس کے سمجھنے کے لیے بہت آسان اور سہل انداز میں لکھا گیا ہے، اس ترجمہ سے کم سے کم پڑھا لکھا آدمی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی