عنوان: لپ اسٹک (Lipstick) اور ہونٹوں کے رنگ (Lip Tints) لگا کر وضو کرنے کا حکم(9161-No)

سوال: ۱) میں جاننا چاہتی ہوں کہ کیا وضو کرنے سے پہلے ہونٹوں سے سرخی (Lipstick) اتارنا لازم ہے؟ اگر ہاں ! تو جو نمازیں لپ اسٹک کے ساتھ پڑھی گئی ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟
۲) یہ بھی بتائیں کہ Tints جو ایک خاص قسم کی سرخی ہے، جو پانی پر مبنی رنگین مائعات ہے، یہ تہہ کے بغیر جلد کو تھوڑا سا رنگ دیتی ہے، کیا اس کے ساتھ وضو ہو سکتا ہے؟

جواب: ۱) واضح رہے کہ وضو اور غسل میں جِلد تک پانی کا پہنچانا ضروری ہے، ورنہ وضو اور غسل نہیں ہوگا، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر لپ اسٹک (Lipstick) کی ماہیت ایسی ہو کہ وہ جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ بنے تو اس کو اتارے بغیر وضو صحیح نہیں ہوگا۔ اس قسم کی لپ اسٹک (Lipstick) لگانے کے بعد وضو کر کے پڑھی جانے والی تمام نمازوں کی قضاء لازم ہوگی اور اگر وہ لپ اسٹک جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ نہ بنے تو اسے اتارے بغیر وضو درست ہو جائے گا۔
۲) اگر "(Lip Tints) " مائعات جلد تک وضو کا پانی پہنچنے سے نہیں روکتے تو اسے اتارے بغیر بھی وضو درست ہوجاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (5/1، ط: دار الفکر، بیروت)
"لو كان عليه جلد سمك او خبز ممضوغ قدجف فتوضا ولم يصل الماء إلى ماتحته لم يجز لأن التحرز عنه ممكن، كذا فى المحيط ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1114 Jan 19, 2022
lipstick or honto / honton k / kay rang / colour / lip tints laga kar wazu karne / karnay ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.