سوال:
مفتی صاحب! ہماری 22 دن کی تشکیل ٹنڈو آدم کی ہے، یہاں تو ہم مقیم ہیں، لیکن دس (10) دن بعد اچانک مجھے کراچی جانا پڑا اور دو دن کراچی میں گزارے, کراچی یہاں سےدو سو (200) کلومیٹر دور ہے، اب جب میں کراچی میں دو دن گزار کر واپس ٹنڈو آدم جاؤں گا تو وہاں مسافر ہوں گا یا مقیم؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ سفر سے وطن اقامت باطل ہو جاتا ہے، لہذا جب آپ نے ٹنڈو آدم میں پندرہ (15) دن سے زیادہ قیام کی نیت کی تو وہ آپ کا وطن اقامت بن گیا تھا ،لیکن اس کے بعد جب آپ کراچی گئے تو ٹنڈو آدم آپ کا وطن اقامت نہیں رہا ،پس جب کراچی میں آپ دو دن گزار کر دوبارہ ٹنڈو آدم جائیں گے تو پندرہ(15) دن سے کم قیام کی نیت کی صورت میں آپ ٹنڈو آدم میں قصر نماز پڑھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فتاوی هندية :(في صلاة المسافر،304،296/1،ط: رشيدية)
ﻭﻻ ﻳﺰاﻝ ﻋﻠﻰ ﺣﻜﻢ اﻟﺴﻔﺮ ﺣﺘﻰ ﻳﻨﻮﻱ اﻹﻗﺎﻣﺔ ﻓﻲ ﺑﻠﺪﺓ ﺃﻭ ﻗﺮﻳﺔ ﺧﻤﺴﺔ ﻋﺸﺮ ﻳﻮﻣﺎ ﺃﻭ ﺃﻛﺜﺮ، ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﻬﺪاﻳﺔ…..ﻭﻭﻃﻦ اﻹﻗﺎﻣﺔ ﻳﺒﻄﻞ ﺑﻮﻃﻦ اﻹﻗﺎﻣﺔ ﻭﺑﺈﻧﺸﺎء اﻟﺴﻔﺮ ﻭﺑﺎﻟﻮﻃﻦ اﻷﺻﻠﻲ، ﻫﻜﺬا ﻓﻲ اﻟﺘﺒﻴﻴﻦ.
البحر الرائق :(باب المسافر،239/2،ط: رشيدية)
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی